وہ چار طریقے، جن سے مجرم اے آئی کا استعمال کر کے ہمیں نشانہ بنا سکتے ہیں!

ویب ڈیسک

مصنوعی ذہانت (AI) کے بارے میں انتباہات اس وقت ہر جگہ موجود ہیں۔ اس کے خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرین نے ٹرمینیٹر فلم کی مثال کے ذریعے انسانوں کے ناپید ہونے کا سبب بننے والی اے آئی کی صلاحیت کے بارے میں خوفناک پیش گوئیاں کی ہیں۔

تاہم، ہم ایک طویل عرصے سے AI ٹولز استعمال کر رہے ہیں – شاپنگ ویب سائٹس پر متعلقہ مصنوعات کی سفارش کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے الگورتھم سے لے کر ایسی ٹیکنالوجی والی کاروں تک، جو ٹریفک کے نشانات کو پہچانتی ہے اور لین کی پوزیشننگ فراہم کرتی ہے ۔ اے آئی کارکردگی کو بڑھانے، پروسیسنگ اور ڈیٹا کی بڑی مقدار کو ترتیب دینے اور آف لوڈ فیصلہ سازی کا ایک ٹول ہے

اس کے باوجود، یہ ٹولز مجرموں سمیت ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ اور ہم پہلے ہی مجرموں کے ذریعہ اے آئی کو اپنانے کے ابتدائی مرحلے کو دیکھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر انتقام لینے کے لیے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاتا ہے اور فحش مواد تخلیق کیا جاتا ہے

ٹیکنالوجی مجرمانہ سرگرمیوں کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے ۔ یہ قانون شکنی کرنے والوں کو زیادہ تعداد میں لوگوں کو نشانہ بنانے میں مدد کرتی ہے اور انہیں زیادہ قابل فہم ہونے میں بھی معاون ہے۔ اس بات کا مشاہدہ کرنا کہ مجرموں نے ماضی میں تکنیکی ترقی کو کس طرح ڈھال لیا اور اپنایا، اس سے کچھ اشارے مل سکتے ہیں کہ وہ اے آئی کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں

1. اے آئی شکاریوں کو شکار پھانسنے کے کیے بہتر جال بنا کر دے سکتا ہے

اے ائی ٹولز جیسے ChatGPT اور Google’s Bard تحریری معاونت فراہم کرتے ہیں، مثال کے طور پر ناتجربہ کار مصنفین کو مؤثر مارکیٹنگ پیغامات تیار کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ تاہم، یہ ٹیکنالوجی مجرموں کو ممکنہ متاثرین سے رابطہ کرتے وقت زیادہ قابل اعتماد آواز میں مدد دے سکتی ہے

ان تمام اسپام فشنگ ای میلز اور ٹیکسٹس کے بارے میں سوچیں، جو بھونڈے انداز میں لکھے جانے کی وجہ سے آسانی سے پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ لیکن اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے مجرم انہیں بہتر بنا کر شکار کر سکتے ہیں۔ قابل فہم ہونا شکار سے معلومات حاصل کرنے کے قابل ہونے کی کلید ہے۔

فشنگ ایک نمبر گیم ہے: ہر روز ایک اندازے کے مطابق 3.4 بلین اسپیم ای میلز بھیجی جاتی ہیں۔ محتاط حساب سے پتہ چلتا ہے کہ جتنی تعداد میں دھوکے بازی اور جعل سازی پر مبنی ای میل بھیجی جاتی ہیں، اگر مجرم اپنے پیغامات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو گئے اور اس صورت میں اگر ان میں سے کم از کم 0.000005 فیصد کسی کو معلومات کو ظاہر کرنے پر راضی کر لیں، تو اس کے نتیجے میں ہر سال 6.2 ملین مزید صارفین کو اپنا شکار بنا سکتے ہیں

2. خودکار تعاملات
اے آئی ٹولز کے ابتدائی استعمال میں سے ایک ٹیکسٹ، چیٹ میسجز اور فون پر صارفین اور سروسز کے درمیان خودکار تعاملات کو خودکار بنانا تھا۔ اس نے صارفین کو تیز تر رسپانس فراہم کیا اور بہتر کاروباری کارکردگی کو فعال کیا۔ کسی تنظیم کے ساتھ آپ کا پہلا رابطہ اے آئی سسٹم سے ہونے کا امکان ہے، اس سے پہلے کہ آپ کسی انسان سے بات کریں

مجرم بڑی تعداد میں ممکنہ متاثرین کے ساتھ خودکار تعاملات پیدا کرنے کے لیے انہی ٹولز کا استعمال کر سکتے ہیں، اس پیمانے پر ممکن نہیں اگر یہ صرف انسانوں کے ذریعے کیا گیا ہو۔ وہ ایسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں فون اور ای میل پر بینکوں جیسی جائز خدمات کی نقالی کر سکتے ہیں، جس سے وہ آپ کے پیسے چرا سکتے ہیں۔

3. ڈیپ فیکس
اے آئی ریاضیاتی ماڈلز بنانے میں بہت اچھا ہے۔ جعل ساز اس کا استعمال کر کے حقیقی دنیا کے اعداد و شمار کی بنا پر بہتر طور پر ’تربیت یافتہ‘ ہو سکتے ہیں، ان ماڈلز کو کسی مخصوص کام میں بہتر بناتے ہیں۔ وڈیو اور آڈیو میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اس کی ایک مثال ہے۔ میٹا فزک نامی ایک ڈیپ فیک ایکٹ نے حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جب انہوں نے ٹیلی ویژن شو America’s Got Talent میں سائمن کوول کے گانے اوپیرا کی وڈیو کی نقل پیش کی

یہ ٹیکنالوجی زیادہ تر مجرموں کی پہنچ سے باہر ہے، لیکن اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص کے متن کا جواب دینے، ای میلز لکھنے، صوتی نوٹ چھوڑنے یا فون کال کرنے کے طریقے کی نقل کرنے کی صلاحیت اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے آزادانہ طور پر دستیاب ہے۔ اسی طرح اس کی تربیت کے لیے ڈیٹا بھی ہے، جسے سوشل میڈیا پر وڈیوز سے اکٹھا کیا جا سکتا ہے

سوشل میڈیا ہمیشہ مجرموں کے لیے ممکنہ اہداف کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک بھرپور ذریعہ رہا ہے۔ اب آپ کا ڈیپ فیک ورژن بنانے کے لیے اے آئی کے استعمال ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس ڈیپ فیک کو دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور مجرم آپ کے حلقہ احباب کو آپ کی معلومات ان کے حوالے کرنے پر راضی کر سکتے ہیں۔ اپنی زندگی کے بارے میں بہتر فہم حاصل کرنے سے پاس ورڈز یا پن کا اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے

4. بروٹ فورسنگ:
مجرموں کے ذریعہ استعمال ہونے والی ایک اور تکنیک جسے ’بروٹ فورسنگ‘ کہا جاتا ہے، اس میں بھی وہ اے آئی کا استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دراصل یہ وہ تیکنیک ہے، جس کے ذریعے حروف اور علامتوں کے بہت سے امتزاج کو باری باری آزمایا جاتا ہے کہ آیا وہ آپ کے پاس ورڈ سے میل کھاتے ہیں

اس لیے لمبے، پیچیدہ پاس ورڈ زیادہ محفوظ ہوتے ہیں اور عام طور پر ان کا اندازہ لگانا مشکل ہے، لیکن وہ یہاں بھی اے آئی کے استعمال سے اس کے بارے میں جاننے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بروٹ فورسنگ وسائل پر مبنی ہے، لیکن اگر آپ اس شخص کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تو یہ آسان ہے۔ مثال کے طور پر، یہ ممکنہ پاس ورڈز کی فہرستوں کو ترجیح کے مطابق ترتیب دینے کی اجازت دیتا ہے، اس سے پاس ورڈز جاننے کی کوشش کے عمل کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ ایسے مجموعوں کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں جو خاندان کے افراد یا پالتو جانوروں کے ناموں سے متعلق ہوں

آپ کے ڈیٹا کو ڈیٹا کی مدد سے تربیت یافتہ الگورتھم ان ترجیحی فہرستوں کو زیادہ درست طریقے سے بنانے اور ایک ساتھ بہت سے لوگوں کو نشانہ بنانے میں مدد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں – اس لیے مجرموں کو کم وسائل کی ضرورت ہوگی۔ مخصوص اے آئی ٹولز تیار کیے جا سکتے ہیں، جو آپ کے آن لائن ڈیٹا کو حاصل کرتے ہیں، پھر آپ کا پروفائل بنانے کے لیے ان سب کا تجزیہ کرتے ہیں

اگر، مثال کے طور پر، آپ ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، تو پاس ورڈ کے اشارے کے لیے پوسٹس کو عام حالات میں دیکھنا اور پرکھنا مشکل کام ہوگا، لیکن خودکار ٹولز یہ کام جلدی اور مؤثر طریقے سے کرتے ہیں۔ یہ تمام معلومات پروفائل بنانے میں استعمال ہونگی، جس سے پاس ورڈز کا اندازہ لگانا آسان ہو جائے گا

صحت مند شکوک و شبہات

ہمیں اے آئی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ یہ معاشرے کو حقیقی فوائد پہنچا سکتا ہے۔ لیکن کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کی طرح، معاشرے کو اسے اپنانے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ ہم سمارٹ فونز کو اب معمولی سمجھتے ہیں، لیکن معاشرے کو اپنی زندگیوں میں انہیں رکھنے کے لیے ایڈجسٹ کرنا پڑا۔ وہ بڑی حد تک فائدہ مند رہے ہیں، لیکن غیر یقینی صورتحال باقی ہے، جیسے کہ بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کا مناسب وقت کتنا ہونا چاہیے

فرد کے طور پر، ہمیں اے آئی کو سمجھنے کی کوششوں میں متحرک رہنا چاہیے، مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں شکوک و شبہات کے صحت مند احساس کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تیار کرنا چاہئے۔ ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہوگی کہ ہم جو کچھ پڑھ رہے ہیں، سن رہے ہیں یا دیکھ رہے ہیں، اس کی درستی کی تصدیق کیسے کی جا سکتی ہے

یہ آسان اعمال معاشرے کو اے آئی کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کریں گے جبکہ یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ہم خود کو ممکنہ نقصانات سے بچا سکتے ہیں۔

نوٹ: موقر جریدے اکانومی اور بزنس کے سینئر ایڈیٹر برائن کیوگ کا یہ مضمون دا کنورزیشن میں شائع ہوا، جو معلومات عامہ کے لیے ادارے کے شکریے کے ساتھ شائع کیا گیا۔ ترجمہ: امر گل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close