متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کا پہلا جوہری پلانٹ فعال

متحدہ عرب امارات کی نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کے ذیلی ادارے "نواب انرجی کمپنی” نے برکا ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ ون کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ اس طرح متحدہ عرب امارات نے برکہ میں عرب دنیا کا پہلا جوہری پلانٹ فعال کر دیا ہے. پلانٹ نے ابتدائی کارروائی کے بعد کام شروع کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں عرب دنیا کے اس پہلے جوہری پاور پلانٹ کے فعال ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ریفیوئلنگ کا عمل مکمل کیا ہے. جامع ٹیسٹ کرنے اور اس کامیابی پر اپنے بھائی محمد بن زید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ یہ عرب دنیا میں جوہری توانائی کا پہلا پُرامن ری ایکٹر ہے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے چار یونٹوں میں سے پہلے یونٹ میں کامیابی سے جوہری ایندھن بھر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا میں محفوظ، صاف اور قابلِ اعتماد بجلی کے حصول کے لیے جوہری توانائی کا پلانٹ نصب کرنے والا دنیا کا 33واں ملک بن گیا ہے۔

یو اے ای کی "جوہری توانائی کارپوریشن” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد الحمادی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ "براکہ جوہری توانائی پاور پلانٹ” اب ملک کی ترقی کا انجن بن گیا ہے، یہ متحدہ عرب امارات کی بجلی کی 25 فی صد ضروریات کو پورا کرے گا. جب کہ اس سے کوئی کاربن گیس جا اخراج بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے کثیرالجہت معاشی ترقی میں مدد حاصل ہوگی اور روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

واضح ریے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اپنا خلائی مشن ہوپ پروب بھی مریخ کے لئے روانہ کر چکا ہے. جو سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close