دل کو دل سے راہ ہوتی ہے، اطالوی فٹبالر کی آواز سن کر مداح لڑکی کوما سے نکل آئی

ویب ڈیسک

اٹلی کے فٹبال کلب روما کے سابق کپتان فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر ان کی ایک مداح لڑکی الینیا ماٹیلی کوما سے باہر آگئیں

تفصیلات کے مطابق الینیا ماٹیلی گذشتہ دسمبر میں ایک کار ایکسیڈنٹ کے بعد اسپتال میں داخل تھیں. اس خطرناک حادثے میں دوست کی موت واقع ہوگئی تھی جب کہ وہ کوما میں چلی گئی تھیں.

الینا کی نازک حالت کے پیشِ نظر ان کے والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک وڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا

وڈیو پیغام میں فٹبالر فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر الینا کی حالت میں واضح بہتری کے آثار رونما ہوئے

حالت سنبھلنے پر انہوں نے خصوصی بلیک بورڈ پر لکھا کہ وہ اپنے آئیڈیل سے ملنا چاہتی ہیں، جس پر ٹوٹی ملاقات کے لیے اسپتال گئے اور وہاں تقریباً ایک گھنٹہ ان کے ساتھ گزارا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close