صوبوں کے لئے صرف 2 دن کا پانی رہ گیا، تربیلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پانی کی بڑھتی قلت کے دوران تربیلا ڈیم میں پانی اپنی کم ترین سطح پر یعنی 1402 فٹ پر آ گیا ہے اور یہ ڈیڈ لیول یعنی 1400 فٹ کے قریب ترین ہے

جس کے بعد اب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 0.115 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا ہے جس سے صوبوں کی پانی کی دو دن کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں

یہ بات پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے جانے والے خط اور پانی کی آمد اور بہاؤ کے اعداد و شمار کو دیکھ کر معلوم ہوئی ہے

منگلا ڈیم میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے کیونکہ اس ڈیم میں ڈیڈ لیول 1095 فٹ ہے، جبکہ یہاں پانی کی سطح گر کر صرف 1111.30 فٹ رہ گئی ہے۔ اگر پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی تو صوبوں کو روزانہ 38 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی منگلا کے اسپل ویز کی ممکنہ گنجائش دیکھتے ہوئے ممکن نہیں ہوگی

مذکورہ صورت حال دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ تربیلا دو دن میں اپنے ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، جبکہ منگلا بھی آنے والے دنوں میں 1050 فٹ کی آخری حد تک پہنچ جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close