الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، بلاول بھٹو کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے

پیپلز پارٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔ بلاول بھٹو 18جنوری کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ 19جنوری کو وہ عمر کوٹ کا دورہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 23 جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سرگودھا جلسے میں شریک ہوں گے

دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تمام قیادت اور سینئر رہنما احتجاج میں موجود ہوں گے

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بلاول بھٹو کی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات واضح نہیں ہے۔ بلاول بھی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے شیڈول دیکھیں گے

پی ڈی ایم کے 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ 19جنوری کو پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close