سعودی عرب کی بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

ویب ڈیسک

سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اپنی پچیس یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلبا وطالبات کو چھ سو تعلیمی وضائف/ اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یہ وظائف ڈپلوما، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے

سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم پاکستانی طالب علم اور پاکستان میں مقیم طلبا و طالبات دونوں ان اسکالرشپس کے لیے اہل ہیں۔ 75 فیصد اسکالرشپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیے جائیں گے

اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو دوران تعلیم سعودی عرب میں مفت رہائش کی سہولت اور شادی شدہ طلبا کو ابتدائی تین ماہ فرنشنگ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا۔ سعودی عرب اور واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹ اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہلِ خانہ کے لیے مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی

اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی کیمپسز میں رعائتی نرخوں پر کھانا، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ زیرِ کفالت افراد کے لیے سفری اخراجات میں معاونت بھی کی جائے گی

سائنس کے طلبا و طالبات کو ماہانہ 900 جبکہ آرٹس کے شعبہ میں 850 سعودی ریال ادا کیے جائیں گے

اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواش مند طلبا کو متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا آن لائن پورٹل پر براہ راست اپلائی کرنا ہوگا۔ ہر یونیورسٹی کا داخلے کا اپنا معیار اور ٹائم فریم ہے۔ اس لیے طلبا کو اپنے متعلقہ مضمون اور کلاس میں داخلے کے حوالے سے یونیورسٹی سے مدد لینا ہوگی

شہزادی نورہ بن عبدالرحمان یونیورسٹی برائے طالبات ریاض اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے علاوہ تمام یونیورسٹیاں صرف 25 فیصد بین الاقوامی طلبا کو داخلہ دینے کی پابند ہیں

طلبا جب آن لائن اپلائی کر لیں گے تو یونیورسٹیاں طلبا کی جانب سے موصول ہونے والی اسکالرشپ درخواستوں کو سعودی وزارت تعلیم کو بھیجیں گی، جو اسکالرشپ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی

درخواست گزار اپنی درخواست کی کاپی پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ای میل پر بھی بھیجیں گے تاکہ سعودی وزارت تعلیم کے ساتھ ان درخواستوں کا فالو اپ کیا جا سکے

اسکالرشپ کے لیے درخواست گزار کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہونا چاہیے۔ 75 فیصد اسکالرشپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیے جائیں گے۔ اسکالرشپ کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں

ڈگری پروگرام کے لیے درخواست دینے والوں کی عمریں سترہ سے پچیس سال کے دوران، ماسٹرز کے لیے تیس سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے پینتیس سال سے کم ہونی چاہئیں۔ عمر کا حساب داخلہ کی حتمی تاریخ سے لگایا جائے گا۔ یہ ضروری ہے کہ سعودی اسکالرشپ حاصل کرنے والا طالب علم اس وقت کوئی اور اسکالرشپ حاصل نہ کر رہا ہو

اسکالر شپ کا اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہ ہو اور اسے کسی بھی وجہ سے کبھی بھی یونیورسٹی سے بے دخل نہ کیا گیا ہو

ذیل میں اس لنک کا ایڈریس دیا جا رہا ہے، جس پر جا کر طلبا و طالبات اپنی پسند کی یونیورسٹی کے پورٹل پر براہ راست درخواست دے سکتے ہیں:
https://studyinsaudi.moe.gov.sa/Universities

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال بھی پاکستان کے 600 طلبا و طالبات کے علاوہ دنیا بھر ساڑھے پانچ ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو اپنی جامعات میں داخلے اور وظائف دیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close