کراچی میں ساحل پر پھنسے جہاز کو 15 سو فٹ سمندر میں کھینچنے کا دعوی

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارے پھنسے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کو ونچز کے ذریعے پندرہ سو فٹ سمندر میں مزید کھینچ لیا گیا

سیلوج کمپنی نے بتایا ہے کہ ہینگ ٹونگ جہاز نکالنے کے لئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے اور ونچز کے ذریعے جہاز سمندر میں کھینچا جا رہا ہے

آیان شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کے انجن اسٹارٹ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے،  انجن اسٹارٹ ہونے سے جہاز کو سہارا ملے گا، جہاز کے تیرنے سے رسیوں پر دباؤ کم ہو جائے گا

واضح رہے کہ جہاز پھنسے ایک ماہ گزر جانے کے بعد گزشتہ روز اس کو نکالنے کا آپریشن سودمند رہا ، جہاز کے انجن بھی اسٹارٹ ہوگئے اور توقع کی گئی کہ جہاز آج مکمل طور پر نکال لیا جائے گا

ریسکیو آپریشن میں سرگرم گڈانی کی شپ بریکنگ کمپنی کے ذرائع کے مطابق فلوٹنگ ’باج‘ استعمال کیا جارہا ہے یہ ’باج‘ کھلے سمندر میں ہینگ ٹونگ 77 سے ہزار میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس پر ہیوی کرین نصب کی گئی ہے

کمپنی ذرائع کے مطابق پہلی کوشش کے دوران جہاز پرانی جگہ سے 200 میٹر سمندر کی طرف آگیا ہے اور اس کا رخ بھی تبدیل کرکے سمندر کی طرف کر دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close