عرب اتحاد کا یمن کو آزاد کرانے کے لیے بڑے آپریشن کا اعلان

ویب ڈیسک

شبوہ – عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے جنوبی یمن کے معروف علاقے شبوہ میں منگل کو پریس کانفرنس کی- انہوں نے پورے یمن کو آزاد کرانے کے آپریشن کا اعلان کردیا- اس موقع پر شبوہ کے گورنر عوض العولقی بھی موجود تھے

سبق ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ المالکی کا کہنا تھا ’یہ بڑا تاریخی لمحہ ہے- شبوہ کا چپہ چپہ حوثیوں سے اّزاد کرا لیا گیا ہے‘

بریگیڈیئر المالکی نے کہا کہ ’شبوہ کو آزاد کرانے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے- نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں‘

المالکی نے کہا کہ ’آج صبح سے ہم ہر محاذ پر عسکری آپریشن کا اعلان کرتے ہیں- یہ عسکری زبان والا خالص آپریشن نہیں ہوگا، بلکہ یمن کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے والا آپریشن ہوگا- یمن تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں خلیجی ممالک کے ہمسر بن جائے گا‘

اس موقع پر شبوہ کے گورنر عوض العولقی نے عرب اتحاد برائے یمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شبوہ کی بازیابی میں عرب اتحاد کے فضائیہ کی مدد قابل قدر ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم بڑے فخر کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ شبوہ کا چپہ چپہ آزاد ہوچکا ہے

المالکی نے کہا کہ ’حوثیوں کی خلاف ورزیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں، سب کی نظروں میں ہیں- ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ سمگل کر رہا ہے‘

المالکی نے توجہ دلائی کہ ’ایک وڈیو کے بارے میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں مغالطہ آمیز انداز سے یہ ہماری جانب سے جاری کردی گئی- ہم اپنی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں- ہم ابلاغی عمل ہو یا عسکری آپریشن، ہر معاملے میں اعتبار اور شفافیت برقرار رکھنےکے لیے پرعزم ہیں‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close