اسمگلر بلی جیل سے بھاگ نکلی.

سری لنکن میڈیا پر پير کو نشر ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ایک بلی سخت نگرانی والی جیل سے فرار ہو گئی ہے. یہ بلی جیل میں قیدیوں کو منشیات پہنچاتے ہوئے پکڑی گئی تھی. گرفتاری کے بعد اس بلی کو انتہائی سخت نگرانی والی جيل ميں رکھا گيا تھا۔

بلی کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی وليکاڈا جيل ميں کڑی نگرانی میں رکھا گيا تھا۔ فوری طور پر جيل حکام نے  اس بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بلی کو پچھلے ہفتے اس وقت پکڑا گیا تھا، جب وہ جیل کے اندر قيديوں کو ہيروئن، دو سم کارڈز اور ايک ميموری چپ پہنچا رہی تھی۔

پوليس کا کہنا تھا کہ يہ تمام اشياء پلاسٹک کی ايک تھيلی ميں اس کی گردن پر باندھی گئی تھيں۔ گرفتاری کے بعد مذکورہ بلی کو جيل کے اندر ايک خصوصی کمرے ميں بند کر کے رکھا گيا تھا۔

اس سے قبل جيل حکام نے خبر کیا تھا کہ  قيديوں کو منشيات، ٹيلی فون کے سم کارڈز اور ديگر ممنوعہ اشياء کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ جيل کی ديواروں کے اوپر سے يہ ممنوعہ اشیاء قيديوں تک پہنچائی جاتی ہيں اور ايسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا ميں منشيات کی اسمگلنگ کا معاملہ ايک سنگین مسئلے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ايف پی نے اپنی رپورٹوں ميں لکھا ہے کہ منشيات کی اسمگلنگ اور خريد و فروخت روکنے والے پوليس اہلکار اکثر اوقات خود ان چيزوں کے کاروبار ميں ملوث پائے جاتے ہيں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پوليس نے ايک باز کو بھی  پکڑا تھا ، جو کولمبو کے ايک نواحی علاقے ميں منشيات پہنچا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close