کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے شہریو ں کو خوش خبری دے رہے ہیں کہ آنے والی گر میوں میں شہر میں لوڈ شیڈنگ انتہائی محدود ہو جائے گی
تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے میڈیا کو بن قاسم پاور پلانٹ تھری پر کیے جانے والے کاموں پر ویڈیو کے ذریعے بریفنگ دی
انہوں نے بتایا کہ 2019ع میں اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا جو مارچ 2021ع میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس سے مختلف مراحل میں بجلی فراہم کی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 450 میگا واٹ گیس سے بجلی فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے کے لئے گیس ٹربائن کراچی پہنچ چکے ہیں جس کی تنصیب پر کام جا ری ہے اور امید ہے کہ سال کے آخر تک مزید 450 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی
مونس علوی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی بجلی بنانے کی اپنی صلاحیت 3100 میگا واٹ ہو جائے گی اور نیشنل گرڈ سے بھی 1400 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہونے والی ہے، اس صورتحال میں کر اچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی.