کیا آپ بھی کوئی چیز رکھ کر بھول جاتے ہیں۔۔ اس سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

ویب ڈیسک

کوئی چیز کہیں رکھ کر بھول جانے کی عادت یقیناً ہماری زندگی میں کئی مشکلات کا باعث بنتی ہے اور اس کی وجہ سے کئی پریشانیاں بھی جنم لیتی ہیں۔۔ ضروری نہیں کہ اس کا تعلق ہماری عمر یا ذہنی کمزوری سے ہو

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنی یادداشت کمزور ہونے کی شکایت کرتے ہیں، چیزیں خریدنے بازار جاتے ہیں تو یہی بھول جاتے ہیں کہ خریدنا کیا تھا؟ کمرہ امتحان میں لکھتے ہوئے آدھا جواب بھول جاتے ہیں، کسی شخص سے کافی دن بعد ملاقات ہو تو اس کا نام بھی ذہن میں نہیں آتا

بھول جانے یا فراموشی کے متعلق دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ مکمل طور پر کوئی منفی چیز نہیں ہے بلکہ اس کا ایک مثبت پہلو بھی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق آپ ایک کام کو بھول کر دوسرے کی جانب رجوع کرتے ہیں تو یہ آپ میں نئے کام کو سیکھنے کے صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ بھول جانا نئے کام سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے

ماہرین کا ماننا ہے کہ بھول جانے کی عادت آج کی تیز رفتار اور معلومات کے بے ترتیب ڈھیر سے بھری دنیا میں نئی مہارت اور علم سیکھنے میں بے حد کارآمد ثابت ہو سکتی ہے اور اسے ایک نارمل عمل سمجھنا چاہیے۔ کبھی کبھی کسی ذہنی دباؤ یا ٹینشن کی وجہ سے بھی انسان وقتی طور پر باتیں بھولنے لگتا ہے

تاہم یہ ضرور ہے کہ اگر یہ مسئلہ مستقل رہے یا انسان بہت ساری یا بہت اہم اور یاد رکھنے والی باتیں بھی بھول جائے تو یہ خطرے کی طرف اشارہ کرتا ہے

ذرا سی کوشش اور مستقل مزاجی سے ہم زندگی کے خوبصورت لمحات کو اپنے موبائل میں محفوظ کرنے کے بجائے دل اور دماغ میں بھی محفوظ کرسکتے ہیں، ہم سنبھال کر رکھی چیزوں کی جگہ اپنے دماغ میں محفوظ کرسکتے ہیں اوراپنی یادداشت کو اچھا اور بہتر بنا سکتے ہیں

اس کے لئے ہمیں کچھ خاص کام کرنا ہوں گے، جو ہمیں ہماری یادداشت کو بہتر اور تیز کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ذیل میں انہی کا ذکر کر رہے ہیں

۔ میٹھے پکوان سے پرہیز: زیادہ چینی کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل کو دعوت دیتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زیادہ چینی کا استعمال ہماری یادداشت کو کمزور بناتا ہے، اس کے علاہ چینی دماغ کے حجم کو کم کرتی ہے، خاص طور پر اس حصے کو، جہاں میموری محفوظ ہوتی ہے

شوگر کا استعمال کم کرنے سے نہ صرف ہماری یادداشت اچھی ہوتی ہے، بلکہ ہماری مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ اس لئے چیزوں میں چینی کا استعمال کم کریں اگر آپ گڑ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے اچھا ہے۔

– اپنا وزن برقرار رکھیں: متوازن اور صحت مند وزن آپ کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ وزن کو برقرار رکھنا آپ کی صحت میں بہتری کا ثبوت ہے۔ مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موٹاپا خطرے کی علامت ہے، موٹاپا الزائمز کی بیماری کو بڑھا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹاپا میموری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ جین میں بھی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے، جو دماغ پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔

– بھرپور نیند لیں: بھرپور نیند کا فقدان ہماری یادداشت پر اثر ڈالتا ہے، اچھی نیند ہماری یادداشت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر آپ نیند سے محروم ہیں تو یہ آپ کی یاداشت پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ اس لئے اچھی یادداشت اور صحت کے لئے آپ کو بھرپور نیند لینی چاہیے۔

– وٹامن ڈی کی سطح برقرار رکھیں: وٹامن ڈی بہت اہم غذائیت ہے، یہ ہمارے جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج کل وٹامن ڈی کی کمی بہت عام ہے۔ اس کی کمی دور کرنے کے لئے ہمیں ان سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے جو وٹامن ڈی سے بھرپور ہوں۔ اس مقصد کے لیے کچھ دیر دھوپ میں کھلی فضا میں بھی رہنا بہتر ہے۔

– ورزش لازمی کریں: ورزش نہ صرف ہمیں جسمانی طور پر صحت مند رکھتی ہے، بلکہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی بھی ہے۔ اچھی صحت کے لئے ہمیں باقاعدگی کے ساتھ ورزش اور سیر کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے آپ کو فٹ رکھ سکیں، میموری میں اضافے کے لئے ورزش بہت اچھی ہے یہ ہمارے خون کی گردش کو اچھا کرتی ہے۔ ہم ان طریقوں کی مدد سے اپنی یاداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close