انٹرنیٹ کے بغیر آف لائن ہو کر یوٹیوب کیسے دیکھیں؟

ویب ڈیسک

فرض کریں کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث آپ کا انٹرنیٹ نہیں چل رہا اور آپ یوٹیوب پر اپنی مرضی کی فلم یا پروگرام نہیں دیکھ پا رہے تو ایسی صورت میں آپ کیا کریں گے۔۔

لیکن اب اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی یوٹیوب پر اپنی مرضی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ وائی فائی کے بغیر بھی یوٹیوب پر اپنی پسند کا پروگرام دیکھ سکتے ہیں

’سپورٹ-گوگل‘ ویب سائٹ نے اس حوالے سے بعض اہم معلومات پیش کی ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے وائی فائی نیٹ ورک کے بغیر بھی آپ اپنی پسند کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں

جب آپ کا انٹرنیٹ کسی وجہ سے بند ہو جائے اور اسکرین پر’ایرر‘ کا سائن آئے تو ذیل میں دیے گئے طریقوں پرعمل کریں:
⋄ اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جائیں۔ ’موبائل ڈیٹا‘ کے آپشن کو ایکٹیو کریں، اگر آپ کے پاس کوئی پیکیج نہیں ہے تو اس صورت میں دوسرے آپشن کو استعمال کریں

یوٹیوب پریمیم اپنے صارفین کو کسی بھی پروگرام کو باآسانی ڈائونلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ بعد میں اسے دیکھا جا سکے۔ مذکورہ سہولت حاصل کرنے کا طریقہ ذیل میں دیا جارہا ہے

⋄ یوٹیوب پریمیم پر لاگ ان کریں
⋄ جس وقت آپ کو وائی فائی یا نیٹ کی سہولت دستیاب ہو، اس وقت آپ اپنا مطلوبہ پروگرام ڈاونلوڈ کریں

⋄ پروگرام ڈاون لوڈ کرنے پروہ ’یو‘ کی فائل میں سیو ہوجائیں گے

واضح رہے کہ آپ آف لائن رہتے ہوئے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ڈاؤنلوڈ کیے گئے پروگرام دیکھ سکیں گے، جس کے لیے آپ کو فوری طور پر انٹرنیٹ یا وائی فائی درکار نہیں ہوگا۔ ڈاؤنلوڈ کیے گئے پروگرام کو آپ صرف دیکھ سکیں گے، انہیں لائیک یا شیئر نہیں کیا جا سکتا

یوٹیوب پر بچوں کے لیے خصوصی پلیٹ فارم موجود ہے جسے ’یوٹیوب کڈز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بھی یوٹیوب پریمیم جیسا ہی ہے، اس میں بھی بچوں کے لیے مناسب وڈیو پروگرام موجود ہوتے ہیں، جنہیں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کا طریقہ کار ذیل میں دیا جا رہا ہے

⋄ یوٹیوب کڈز کے آپشن کو ایکٹیو کریں، اس کے بعد مطلوبہ وڈیو کا انتخاب کریں۔
⋄ وڈیو کا انتخاب کرنے کے بعد ’مور‘ کے آپشن پر کلک کریں۔
⋄ بعدازاں ڈاؤن لوڈ کے آئیکون پر کلک کریں۔
⋄ اس آپشن کے ذریعے آپ 20 کے قریب ویڈیوز ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

آپ اگر اپنی لائبریری سے کوئی وڈیو حذف کرنا چائیں تو درج ذیل طریقے پر عمل کریں

⋄ یوٹیوب کڈز کے آپشن میں جائیں، اسکرین پر لاک کے آئیکون پر کلک کریں۔
⋄ اپنا پن کوڈ انٹر کریں۔
⋄ سیٹنگز پر جا کر ڈاونلوڈ کے آپشن کا انتخاب کریں۔
⋄ جس فائل کو حذف کرنا مقصود ہو اسے منتخب کرکے ڈیلیٹ کر دیں۔

ذکر کیے گئے ان طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ آف لائن رہتے ہوئے بھی یوٹیوب پر اپنے پسندیدہ پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close