دعا منگی اغوا کیس: ذوہیب قریشی، محمد طارق سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد

نیوز ڈیسک

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں ذوہیب قریشی، محمد طارق سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے  کیس کی مزید سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی ہے

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ دیگر ملزموں میں مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا ہے

مقدمہ میں مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں

واضح رہے مشہور ادیب اور کالم نگار اعجاز منگی کی بھتیجی دعا منگی کو ملزموں نے دو سال قبل ڈیفنس سے اغوا کیا تھا اور مزاحمت کرنے پر ان کے ساتھ موجود حارث سومرو کو گولی مار دی تھی. دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کر کے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close