حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے یونیورسٹیوں کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ امتحانات آنلائن ہی لیں
اس نوٹیفکیشن کے سامنے آتے ہی طلباء میں غیر یقینی کی لہر دوڑ گئی ہے، لیکن اب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی ہے
اس حوالے سے ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق پھیلایا گیا نوٹیفکیشن بلکل جعلی اور بے بنیاد ہے، ایچ ای سی حکام نے کہا ہے کہ کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سےمتعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا
ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، یونیورسٹیاں اپنی صلاحیت اور سہولت کے مطابق امتحان لینے کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے حوالے سے آزاد ہیں.