کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

نیوز ڈیسک

کراچی – پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ شب کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 16 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ایکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی

پاکستانی ‏زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفنس کے شمال میں تھا اور اس کی گہرائی پندرہ کلومیٹر رکارڈ کی ‏گئی

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ کے علاوہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، سکیم 33، صدر اور گلزار ہجری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جبکہ پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

حکام کے مطابق تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

خیال رہے کہ اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے

ریکٹر اسکیل پر اس وقت زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ پندرہ کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا ‏اور اس کا مرکز کراچی سے 72  کلومیٹر شمال مشرق میں تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close