کراچی میں آئندہ دنوں میں سردی کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا اہم بیان

نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اگلے بیس روز تک سردی کی نئی لہر کے حوالے سے محکمۂ موسمیات نے اہم بیان جاری کیا ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بیس روز تک سردی کی نئی لہر کے چلنے  کا کوئی امکان نہیں ہے، فروری کے اختتام تک شہرکا کم سے کم پارہ 12 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے

ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق 21 تا 22 فروری اور 27 تا 28 فروری ملک میں دو نئے سسٹم مغرب سے داخل ہونے کا امکان ہے تاہم ان کے کراچی پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا

محکمۂ موسمیات نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 12.5 اور زیادہ سے زیادہ 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 58 اور شام کو37 فیصد ریکارڈ ہوا۔ جمعہ کو دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع دن میں صاف اور رات میں قدرے سرد رہنے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 سے29 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جب کہ صبح کے وقت شمال مشرقی اور دو پہر کو سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close