امریکی فیسبک کے استعمال سے بیزار ہونے لگے

ویب ڈیسک

گزشتہ دنوں فیس بک نے سال 2020ع کے لیے اپنے صارفین کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ برس مزید 20 کروڑ 99 لاکھ نئے افراد فیس بک کا استعمال شروع کیا، لیکن اسی برس فیسبک میں امریکیوں کی دلچسپی میں واضح کمی رکارڈ کی گئی۔ یعنی یہ تعداد یکساں رہی ہے یا ان میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا

یاد رہے کہ سال 2019ع میں فیس بک پر روزانہ سرگرم افراد کی تعداد میں لگ بھگ 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا تھا، لیکن روزانہ کی بنیاد پر امریکیوں نے فیس بک کو چھوڑنے کو ترجیح دی

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 2020ع میں دنیا بھر کی طرح کورونا وبا کی وجہ سے امریکہ میں لوگوں کی اکثریت گھروں تک محدود تھی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود امریکیوں کی جانب سے فیس بک دیکھنے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تاہم دوسری جانب ٹک ٹاک اور دیگر ایپس میں امریکیوں کی دلچسپی زیادہ دیکھی گئی ہے

جب کہ اگر آمدنی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو امریکی مارکیٹ میں فیس بک کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، جو چوتھی سہ ماہی میں 53 ڈالر فی صارف تھا، جو تمام ممالک یا خطوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے

اسی بنا پر تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فیس بک کے لیے امریکہ میں کم ہوتے ہوئے صارفین کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ اس کی بڑھتی ہوئی آمدنی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا. البتہ یہ ضرور کہا جا رہا ہے کہ اگر یہی صورتحال مستقل طور پر چلتی رہی تو مستقبل میں فیسبک کی آمدنی واضح طور پر متاثر ہو سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close