گوگل اب صارفین کی دھڑکنوں کا اتار چڑھاؤ اور سانسوں کی تعداد بھی بتائے گا

ویب ڈیسک

معروف کمپنی گوگل نے دھڑکنوں اور سانسوں کا حساب بتانے والے موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جاری کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے پکسل اسمارٹ فونز میں دل کی دھڑکن  اور سانس کی آمد و رفت کی شرح بتانے کا فیچر متعارف کروا رہا ہے۔ اس  موبائل فون سے دل دھڑکنے اور سانس کی شرح بتانے کے لیے اسمارٹ واچ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی

گوگل کی بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل کی یہ سروس اینڈرائڈ رکھنے والے دیگر اسمارٹ فونز پر بھی متعارف کروا دی جائے گی۔ سانس کی آمدورفت اور دل کی دھڑکن کی شرح بتانے کے لیے موبائل فون کا فرنٹ کیمرہ استعمال کرنا ہوگا۔ اس سروس کے استعمال کے بعد گوگل سانسوں کی گنتی کر کے یہ بتا سکے گا کہ کسی شخص نے ایک منٹ میں کتنی مرتبہ سانس لیا ہے

گوگل نے اس کے ساتھ ہی وضاحت کی ہے کہ ان یہ دونوں فیچرز تندرست رہنے میں مدد فراہم کرنے اور صحت کی عمومی دیکھ بھال کے لیے فراہم کیے جائیں گے تاہم انہیں طبی مسائل میں کسی بھی قسم کی تشخیص کے لیے استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے

گوگل کے اعلان کے مطابق یہ سروس بتدریج تمام اینڈرائڈ استعمال کرنے والے فونز پر فراہم کردی جائے گی تاہم فی الحال گوگل کے پکسل اسمارٹ فون پر ہی یہ سروس دستیاب ہوگی

بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس آئندہ ماہ سے گوگل فٹ ایپ میں شامل  کردی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close