لیاری گینگ وار کے کردار عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات میں اہم پیش رفت

نیوز ڈیسک

لیاری گینگ وار کے اہم کردار عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت تین مقدمات میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کے خلاف 3 مقدمات کی سماعت ہوئی

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مقدمات کا فیصلہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان  ہے۔ ملزم کیخلاف کلری تھانے میں مقدمات درج ہیں

واضح رہے عذیر بلوچ اس سے قبل 5 سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ ملزم کےخلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close