حکومت نے اسکول کھولنے اور بند کرنے کے متعلق اہم اعلان کر دیا

ویب ڈیسک

حکومت نے اسکول کھولنے اور بند کرنے کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے، اعلان کے مطابق پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رہیں گے، جبکہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، تاہم  این سی او سی کے حکام کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، جب کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں  او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا، جب کہ کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close