ترکی کا غیر ملکی طلبہ کے لئے اسکالرشپس پروگرام کا اعلان

ویب ڈیسک

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے خوشخبری ہے کہ ترکی نے سال 2021ع کے لئے اسکالرشپس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے

ترکی اردو میں چھپنے والی خبر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مسلم معاشرے کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔

درخواستیں دیانت اسکالرشپ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ جمع کروائی جا سکتی ہیں

اسکالرشپس کے تحت طلبہ کو رہائش، کپڑے، ماہانہ الاؤنس، ہیلتھ انشورنس، ہوائی جہاز کی ٹکٹ اور دیگر مراعات دیے جائیں گے

برائے سال 2021ع  طلبہ کے لئے جاری کئے گئے اس پروگرام کو انٹرنیشنل دیانت اسکالرشپس کا نام دیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2021ع ہے۔

خیال رہے کہ اس اسکالرشپس پروگرام کا آغاز رواں ماہ یکم فروری سے ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبا مختلف شعبوں میں گریجویٹ لیول کی تعلیم کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close