وزیراعظم کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کی درخواست دائر

نیوز ڈیسک

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی نے ان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی عظمت اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے بھانجے شیراز عظیم کے خلاف پٹیشن دائر کر دی ہے، درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی

شہری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کا  بھانجا زمین ہتھیا رہا ہے، پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو شہری عظمتﷲ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس، انتظامیہ اور عمران خان کے بھانجے کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close