دنیائے کرکٹ کا وزنی ترین کرکٹر، راحکیم کورنوال

جب کوئی زمین سے 6 فٹ 5 انچ اونچا ہو اور اس کے جسم پر 300 پاؤنڈ یعنی تقریباً 140 کلوگرام گوشت ہو تو کیا آپ ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچ سکتے ہیں کہ وہ شخص ایک کرکٹر ہوسکتا ہے؟

یہی راحکیم کارن وال کی کہانی ہے۔ جو  دیو قامت اور بھاری بھرکم بھی ہیں اور ایک کرکٹر بھی!

ایک ہارڈ ہٹر لوئر مڈل آرڈر بیٹسمین اور ایک ہینڈی آف اسپنر۔ کرکٹ کے مین ماؤنٹین اور جمبو کرکٹر کے نام سے موسوم  راحکیم کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اسی جثے کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں.

وہ پہلی بار عالمی منظر نامہ پر تب آئے جب انہوں نے 2016 میں بھارت کے خلاف ڈبلیو ای سی بی کے پریذیڈنٹ الیون کی نمائندگی کی اور  اپنی فائن آف اسپن سے سب کو متاثر کیا.

اس کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اکتوبر 2016 میں سری لنکا کے دورے پر گئے اور سری لنکا اے کے خلاف چار ان آفیشل ٹیسٹ میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کیں.

2018 کے آغاز میں کارن وال نے  انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ بھی کیا.

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کافی عرصے سے ان کی پرفارمنس اور پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے تھا. لیکن انہیں کہہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں تو اسے ونڈیز ٹیم  میں شامل کرنے پر ضرور غور کیا جائے گا۔

آج یہی ﺭﺍﺣﮑﯿﻢ  ﺩﻧﯿﺎئے کرکٹ کے ﻭﺯﻧﯽ ﺗﺮﯾﻦ ﮐﺮﮐﭩﺮ ﻗﺮﺍﺭ دئے جاتے ہیں. ﻭﮦ ﺩﺍﺋﯿﮟ ہاتھ ﺳﮯ ﺑﻠﮯ ﺑﺎﺯﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﭙﻦ ﺑﻮﻟﻨﮓ بھی ﮐﺮﺍﺗﮯ ﮨﯿﮟ. اس وقت وہ اب تک کے سب سے  وزنی کرکٹر کے رکارڈ کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ ہیں.

ﺭﺍﺣﮑﯿﻢ ﮐﻮﺭﻧﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﭩﻨﺲ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ محنت ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ.

ﻭﯾﺴﭧ ﺍﻧﮉﯾﺰ ﮐﮯ ﮨﯿﮉﮐﻮﭺ ﻓِﻞ ﺳﻤﻨﺰ نے بھی ﺭﺍﺣﮑﯿﻢ ﮐﻮﺭﻧﻮﺍﻝ ﮐﯽ ﺣﻤﺎﯾﺖ کی حمایت کی ہے، ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺍﺣﮑﯿﻢ کی ﻓﭩﻨﺲ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ نہیں ہے، ان کی جسامت ان کی پرفارمنس میں رکاوٹ نہیں بنے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close