سندھ میں مون سون کا ایک اور طاقتور سسٹم آ رہا ہے

ویب ڈیسک

ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سندھ میں ایک اور طاقتور سسٹم آنے کے لئے تیار ہے.

اطلاعات ہیں کہ یہ گزشتہ تیس سالوں کا سب سے طویل ترین مون سون سپیل میں سے ایک ہوگا.

توقع ہے کہ یہ سسٹم جسے مقامی طور پرساگر کا نام دیا گیا ہے، سندھ میں بارشوں کے ایک طویل دورانئے کا باعث بنے گا.

ماہرین کے مطابق اس کے اثرات کی 14 اگست سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گے، اور پھر 18 سے 20 اگست کے درمیان ہوا کا ایک طاقتور کم دباؤ سندھ کو متاثر کرے گا، جس کے اثرات 22 اگست تک رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق یہ سپیل ایک ہفتے سے دس دن پر محیط ہو سکتا ہے.

واضح رہے کہ آخری بار سندھ میں اتنے طویل عرصے پر محیط سپیل سن 1994 اور 2017 میں آیا تھا.

مزید تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سپیل کمزور سے درمیانی شدت پر مبنی ہوگا، لیکن آگے جا کر کم از کم گزشتہ ہفتے آنے والے سسٹم جتنی شدید شدت اختیار کر جائے گا، جسے مقامی طور ماہی کا نام دیا گیا تھا۔

متوقع طور پر آنے والے نئے سسٹم ساگر کے زیر اثر 14 سے 22 اگست کے دوران وقفے وقفے سے سندھ کے مخلتف علاقوں بشمول کراچی، ٹھٹہ ،بدین، تھرپارکر، میرپور خاص، نوابشاھ، دادو، مورو، جوہی، لاڑکانہ، شھداد کوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close