کراچی ملیر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے، آپریشن کے دورا 34 افراد کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں.
پولیس نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ضلع ملیر عرفان بہادر نے کہا ہے کہ ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن گلشنِ حدید، میمن گوٹھ، مری گوٹھ، ملا عیسیٰ گوٹھ، قادر نگر، سندھی گوٹھ میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور مختلف کیسز میں 34 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا. گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق اس موقع پر متعدد مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملیر کے مختلف علاقوں میں منشیات کھلِ عام فروخت ہو رہی ہے، آئے روز ڈکیتی، چوری اور مزاحمت پر قتل کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں. علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے علامتی آپریشن کی بجائے مکمل آپریشن کر کے منشیات اور دیگر جرائم کو جڑ سے ختم کیا جائے