سندھ، بارشوں کی پیش گوئی کے بعد الرٹ جاری

نیوز ڈیسک

کراچی – پاکستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو موسمِ سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے، جس کے تحت پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے

پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو بارش سے نمٹنے کے لیے پہلے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور وسائل کو تیار رکھیں

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک روز قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی اور بتایا کہ جمعے کی رات سے سردی میں شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بھی صوبائی دارالحکومت کراچی کے مکینوں کو اتوار اور پیر کو بارش کی نوید سنائی ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہو سکتا ہے

انہوں نے بتایا کہ اس مغربی سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ 28 دسمبر سے کراچی سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس دوران کراچی کا درجۂ حرارت 9 سے 10 ڈگری تک رہ سکتا ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگلے ماہ (جنوری 2022ء) کے پہلے ہفتے  بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close