لاہور کے علاقے مانگا منڈی کلالاں والا کھوہ کے قریب گھر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں دو کمسن بچے جل کر جاں بحق ہو گئے
آگ کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز فوری طور پر موقع پر پہنچے لیکن ان کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں بچے جان کی بازی ہار چکے تھے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے سوختہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بچوں کی شناخت تین سالہ فیضان اور دو سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی، دونوں بچے آپس میں بھائی تھے اور ان کے والد کا نام وقاص ہے
پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کیں، تو بچوں کی والدہ تنزیلہ نے خود آگ لگانے کا اعتراف کر لیا جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا. ملزمہ نے بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر کو آگ لگائی، جس سے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے.