یمن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، کم از کم 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک

عدن : یمن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لینے کے بعد ر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ائیرپورٹ کے گیٹ کے سامنے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا، جب کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی. سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close