امریکا میں گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ ختم

ویب ڈیسک

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ ختم کر دیا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کو امریکا داخل ہونے پر پابندی سے متعلق فیصلے کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے امریکا کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اس پابندی کے نتیجے میں امریکی شہریوں اور جن افراد کو قانونی طور پر امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل ہے وہ بھی آپس میں ایک دوسرے سے مل نہیں پا رہے. اس پابندی سے امریکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے کام کے لیے دنیا بھر کی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں

امیگریشن سے متعلق کیلی فورنیا کے ایک وکیل کرٹس موریسن نے بائیڈن کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کے لیے بہت خوش ہیں تاہم اگرانتظامیہ کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کیا گیا تو بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ملک میں کورونا وبا کے باعث  بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی عائد کی تھی۔

جوبائیڈن نے اقتدارسنبھالنے کے بعد پہلے ہی روز 13 ممالک کے شہریوں پرامریکا کے سفر پرعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی امیگریشن سے متعلق صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں پر نظر ثانی کا آغاز کردیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close