پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویز الٰہی کا مرکزی کردار

نیوز ڈیسک

سینیٹ کیے لیے پنجاب کی تمام گیارہ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ان کے بلامقابلہ منتخب ہونے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے

یوں وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے بیک وقت پسندیدہ بن گئے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  اپوزیشن کے اضافی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس کروا کر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے لیے بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے، پنجاب کی سیٹوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد اب  تمام تر توجہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے پر مرکوز ہو گئی ہے

انہوں نے ایک جانب وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لے کر تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لئے تو دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس کروائے ۔چوہدری پرویز الٰہی کے لئے سب سے بڑا امتحان مسلم لیگ (ن) کے اضافی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس کروانا تھا جس کے لیے خواجہ سعد رفیق کو اعتماد میں لیا گیا

کہتے ہیں کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، لیکن سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مذکورہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بریانی کی تھالی میں یہ انگلیاں برابر ہو جاتی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close