انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

ویب ڈیسک

لندن : انگلینڈ کی فٹبال ٹیم بھی کورونا ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے زیر اثر آ گئی

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ فٹبال ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد اگلے سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان پلیئرز پر پابندی لگ سکتی ہے

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر میں اگلے برس ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ویکسین کے بغیر نہ ہی فینز اور نہ ہی کھلاڑیوں یا آفیشلز کو اجازت ہوگی

قطری حکام کے اس فیصلے کی وجہ سے انگلش فٹبال ٹیم متاثر ہوسکتی ہے کیونکہ ٹیم میں شامل کم از کم پانچ کھلاڑی ویکسین سے انکاری ہیں، ان میں تین سینئر پلیئرز بھی شامل ہیں

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ ویکسین نہیں لگو ارہے

انگلینڈ کے فٹبال فینز کے لیے یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے، جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ورلڈ کپ کے لئے تیاریوں کو دھچکا لگ سکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close