ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی، پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار

نیوز ڈیسک

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد اب 160 روپے فی کلو ہوگی۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 22 روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 84 روپے اضافہ ہو گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1885 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252 روپے مقرر کی گئی ہے

جب کہ دوسری جانب ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﻭﮔﺮﺍ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺑﮭﺠﻮﺍﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺳﻤﺮﯼ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﯿﮟ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺍﻣﻮﺭ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﮔﻞ ﻧﮯ ﭘﯿﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮯ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺧﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﺮﺩﯾﺪ کی ہے

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﺭﻭﺍﺑﻂ ﮐﯽ ﻭﯾﺐ ﺳﺎﺋﭧ ﭘﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﻭﮔﺮﺍ ﻧﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 6 ﺳﮯ 7 ﺭﻭﭘﮯ ﻓﯽ ﻟﯿﭩﺮ ﺗﮏ ﭘﯿﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﺠﻮﯾﺰ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﺟﺴﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ۔ ﭘﯿﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close