ایم کیوایم کے دہشت گرد واحد حسین کے جےآئی ٹی میں انکشافات

نیوز ڈیسک

ایم کیو ایم کے دہشت گرد واحد حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ساتھی بیلجئم میں بھی موجود ہیں

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈویژن (سی ٹی ڈی) حکام نے ایم کیو ایم کے گرفتار دہشت گرد واحد حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ بیلجیئم کے سفارتخانے کو بھی فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے، اس سلسلے میں محکمۂ خارجہ کو مکتوب بھی روانہ کر دیا گیا ہے

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے چند روز قبل ایم کیو ایم کے دہشت گرد واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر کو گرفتار کیا تھا، اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی

گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے محکمۂ خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  دہشت گرد واحد حسین بیلجیئم کی شہریت کا بھی حامل ہے اور تحقیقات کے دوران دہشت گرد نے کئی ساتھیوں کے نام بتائے جو بیلجیئم میں رہتے ہیں، جو کہ مختلف جرائم میں ملوث اور مطلوب ہیں

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم چونکہ بیلجیئم کا بھی شہری ہے لہٰذا بیلجیئم کے سفارتخانے کو جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے، ملزم واحد حسین اور اس کے ساتھی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارادتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close