چین پاک اقتصادی راہداری کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

پاکستان حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دائرہ کار بڑھانے اور زرعی شعبے کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں کیا گیا.

اجلاس میں جاری سی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ رواں مالی سال کے لیے پلان پر بھی بحث کی گئی.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سی پیک فریم ورک میں دو نئے منصوبوں کی شمولیت بھی زیرِ غور لائی گئی.

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کچھ دن بعد شیڈول بیجنگ کے دورے کے تناظر میں  امید کی جا رہی ہے کہ اس موقعے پر حالیہ اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کے حوالے سے بھی بات چیت  کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close