ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے سینیٹ کی ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی،  پی پی تیار

نیوز ڈیسک

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم سے سینیٹ کی ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی ہے، دلچسپ طور پر اس پر پیپلز پارٹی نے رضا مندی دکھاتے ہوئے متحدہ کو اس عہدے کی پیشکش کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اپنے مطالبات اور تحفظات ان کے سامنے رکھے اور کہا کہ بطور اتحادی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں صادق سنجرانی کے بطور چئیرمین سینیٹ امیدوار ہونے پر اعتراض نہیں، انہوں نے ہم سے رابطہ بھی کیا ہے لیکن وزیراعظم کا طریقہء کار ٹھیک نہیں، وزیراعظم اگر اسی طرح اپنی پارٹی کا ڈپٹی چئیرمین لائیں گے تو ہم 12مارچ سے متعلق فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے، حکومت کو ڈپٹی چئیرمین کے امیدوار کا اعلان  اتحادیوں کی مشاورت کے بعد کرنا چاہیے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کر کے ڈپٹی چئیرمین شپ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پی ڈی ایم سے مل جائے تو پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اس پر راضی کریگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close