انگوٹھے کے جعلی نشان تیار کر کے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

نیوز ڈیسک

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے انگوٹھے کے جعلی نشانات تیار کر کے فراڈ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق جعلی نشان انگوٹھا سے موبائل سمز ایکٹو کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران صادق اور سعید احمد شامل ہیں

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل سمز، انگوٹھوں کے نشان برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان جعلی موبائل اکاونٹ بھی ایکٹو کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فراڈ میں بھی ملوث ہیں۔  تھانہ ایف آئی اے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close