یوسف رضا گیلانی اور متحدہ رہنما خالد مقبول کے درمیان ملاقات، سینیٹ چیئرمین شپ کے لیے ساتھ مانگ لیا

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ایم کیو ایم سے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کی درخواست کر دی، جواباً متحدہ نے معاملے کو رابطہ کمیٹی کا اختیار قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ارکان پر شک کر رہے ہیں، ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں، پانچ لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا، سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آ رہا ہے، ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دے، آئین اور قانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا، ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے

متحدہ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں حتمی نتیجے پر پہنچیں گے، حکومت نے پھر سے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے، مشکل وقت میں صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین اپنا کردار ادا کیا، آج تین سال بعد خوش نصیبی ہے کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close