سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم

نیوز ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسر کو سات سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو تعمیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے

عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے 50 ہزار کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  15 دسمبر 2020ع سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے، گزشتہ سماعت کی تنبیہ کے باوجود سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close