این سی او سی کو تعلیمی اداروں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ نمٹانے کا حکم

نیوز ڈیسک

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت کے دوران ریحان الدین گولڑہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس پھربتیزی سے پھیل رہا ہے لیکن نجی تعلیمی ادارے میں کل امتحانات رکھے گئے ہیں، اسکولوں میں کووڈ19 پھیلتا ہے اور بچے پھر گھر آتے ہیں تو کورونا گھرمیں بھی پھیلتا ہے، عدالت وزارت تعلیم کو کل آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے

چیف جسٹس اطہرمنﷲ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی، عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کوبھیج رہی ہے

بعد ازاں چیف جسٹس اطہرمنﷲ نے معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کا حل تلاش کرے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close