خیبر پختونخوا (کے پی) میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے نام پر بڑے آن لائن فراڈ کا انکشاف ہوا ہے
صوبہ میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کر ان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نام سے آن لائن پیسے وصولی کے بعد صارفین کو بلاک کر دیا جاتا ہے
اس حوالے سے خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹے جانے والے سینکڑوں متاثرین سامنے آئے ہیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھ سے پیسے لے کر جمع کئے گئے، جب منافع کا مطالبہ کیا تو الٹا مجھ سے مزید پیسے طلب کیے گئے
خیبرپختونخواحکومت نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر عوام کو لوٹنے کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے
خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ضیاءﷲ بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت اعلان نہ کرے، کوئی بھی پیسہ انویسٹ نہ کرے
ضیاءﷲ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں جلد آن لائن بزنس کے لئےقانون سازی کر رہے ہیں۔ بٹ کوائن مائننگ کے حوالے سے قانون سازی کے بعد بزنس کی اجازت ہو گی.