ایم ایس دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے.

ایم ایس دھونی نے یہ اعلان اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا.

انسٹاگرام پوسٹ میں ایم ایس دھونی نے اپنے تمام مداحوں اور بھارتیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی قیادت میں بھارت کو نہ صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوائے بلکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی کامیابی دلوائی. وہ بھارتی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان سمجھے جاتے ہیں.

سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 2004 میں بنگلا دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کھیل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 90 ٹیسٹ، 350 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

واضح رہے ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ کو 2014 میں ہی خیر باد کہہ چکے ہیں.

ایم ایس دھونی نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل ایک سال قبل جولائی 2019 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close