ویکسین نہ لگوانے والوں کو ڈرانے کے لیے انوکھا طریقہ

ویب ڈیسک

نارتھ کیرولینا : ایک امریکی شہری نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو ڈرانے کے لیے اپنے گھر کے باہر بلند و بالا ڈھانچہ نصب کیا ہے اور اس پر ایک جملہ لکھا ہے، جو گویا ڈھانچہ (مردہ) زندہ انسانوں سے کہہ رہا ہے۔ اس پر لکھا ہے: ’احمقو! اگر ویکسین نہ لگوائی تو تم سے جلد ہی ملوں گا!‘

شمالی کیرولینا کے جیسی جونز نے اپنے گھر کے باہر ایک بڑا انسانی ڈھانچہ نصب کیا ہے، جسے کووڈ-19 کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والوں کو ڈرانے کے لیے ایک ’سخت پیغام‘ کہا جاسکتا ہے۔ اسے جیسی جونز نے اپنے گھر کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کیا ہے

اس کا تاثر بڑھانے کے لیے ساتھ ہی انہوں نے ڈھانچے کی اطراف قبر کے کتبے بھی لگائے ہیں. ایک قبر کے کتبے پر ’نو وَیک‘ یعنی ویکسین نہیں لگوائی تھی لکھا گیا ہے۔ بقیہ کتبوں پر ’یہ افواہ نہیں‘، ’یوٹیوب میرا ڈاکٹر‘، اور میں نے ٹرمپ کی بات سنی تھی وغیرہ جیسے جملے کندہ کئے گئے ہیں

جیسی جونز پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل ہیں اور وہ لوگوں کی کووڈ-19 کے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوانے کے اپنے پیغام کو بھرپور انداز میں لوگوں تک پہنچانے کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close