بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی بدمعاشیاں، بحریہ کی رہائشی خاتون پریس کلب پہنچ گئی

نیوز ڈیسک

بحریہ ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف پریس کلب پہنچ گئی اور شکایات کے انبار لگا دیے

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون فضا نے کراچی پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ اسے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا خاوند فوت ہو چکا ہے اور وہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں اپنے کمسن بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جہاں بحریہ ٹاؤن کے جنرل مینجر مرتضیٰ اور سیکورٹی انچارج عباس مسلسل اسے ہراساں کر رہے ہیں

خاتون نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے کارندوں کی طرف سے نہ صرف اس پر دباؤ ڈالا، گیا بلکہ اسے اور اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے

خاتون فضا کا کہنا تھا کہ اسے بحریہ ٹاؤن کے جنرل مینیجر اور سیکورٹی انچارج کی طرف سے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر گھر ڈراپ کرنے کے بہانے اسے ایک پہاڑی علاقے میں لے جایا گیا اور ہراساں کر کے دھمکیاں دی گئیں

فضا نے بتایا کہ گڈاپ تھانے کی پولیس کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود نہ مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی

انہوں نے کہا کہ عدالت نے گڈاپ تھانے کو کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے لیکن اس کے اب تک اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بلکہ گڈاپ تھانے کی انتظامیہ شکایت واپس لینے کے لیے دھمکا رہی ہے

خاتون نے کہا کہ مجھے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس کی اور اس کے بچوں کی جان کو بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے جان کا شدید خطرہ لاحق ہے اس لیے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close