ذرائع ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﯿﻨﯿﭧ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺗﻮ ﻣﺘﻮﻗﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ، ﺟﻮ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺍ ﺍس بار وہی کچھ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺍ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻧﺴﺨﮧ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ﺍﮔﺮ ﯾﻮﺳﻒ ﺭﺿﺎ ﮔﯿﻼﻧﯽ ﺟﯿﺖ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﻮ اپوزيشن ﮐﺎ ﺍﮔﻼ ﻗﺪﻡ ﺻﺪﺭ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﺗﮭﺎ اور قدم ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺍﺳﭙﯿﮑﺮ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺗﮭﺎ
ذرائع نے دعویٰ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﻋﻈﻤﯽٰ ﮐﮯ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﺧﻮﺩ ﺗﮭﮯ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ خود اپوزیشن کے اندرونی حلقوں میں یہ باتیں ہو رہی ہیں ﮐﮧ جس نے سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی، اس نے سینیٹ میں گھسیٹ لیا، یہ. بات واضح طور پر اس بات کا اشارہ کر رہی ہے کہ یہ ﮐﺎﻡ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ. ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﺰﯾﺪ ﺟﺎﺭﺣﺎﻧﮧ ﺭﻭﯾﮧ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ
ذرائع کے مطابق ﻥ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ کئی اراکین اس بات سے نالاں ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺳﺎﺭﯼ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺗﻮ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ ﺟﻮ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺩیکھ رہا ﮨﮯ
ذرائع کا ﻣﺰﯾﺪ کہنا ہے ﮐﮧ ﺍﺏ ﻻﻧﮓ ﻣﺎﺭﭺ ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ کے ﺯﻧﺪﮦ رہنے کا آخری جواز رہ گیا ہے. دوسری طرف ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺘﺤﺮﮎ ﮨﻮ ﺟﺎﺅ، ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺑﻠﺪﯾﺎﺗﯽ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﮔﺮ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﺟﻨﺮﻝ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ، جس کی طرف وہ ایک روز قبل یہ کہہ کر اشارہ بھی کر چکے ہیں کہ میرے سامنے عام انتخابات کا آپشن بھی موجود ہے
ذرائع کے مطابق ﻥ ﻟﯿﮓ اراکین نے ووٹ یوسف رضا گیلانی کو کاسٹ کرنے کے بجائے اس لیے ضائع کیے کیونکہ ن لیگ میں یہ سوچ موجود ہے کہ گیلانی کی کامیابی کی صورت میں موجودہ ﺳﯿﺎسی حالات میں فیصلہ کن حیثیت نون لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کو حاصل ہو جاتی، جس کے لیے وہ کسی طور بھی تیار نہیں.