کورونا کی تیسری لہر میں تیزی، سندھ  بھر میں نئی پابندیوں کا اعلان

نیوز ڈیسک

سندھ حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے صوبے بھر میں فوری طور پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد سندھ حکومت نے بھی نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ نے کاروباری اوقات کے حوالے سے نیا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے، پابندیوں کا اطلاق آج رات سے 15 اپریل تک ہوگا

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنا ہونگے اور پابندیوں کا اطلاق تمام کاروباری سرگرمیوں پر ہوگا. بازار، شاپنگ مال، شادی ہال رات 10 بجے بند ہو جائیں گے، تاہم میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ اس پابندی سے مستثنٰی ہونگے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی پارکس شام 6 بجے بند ہوں گے، سندھ بھر میں مزارات آج سے مکمل بند ہوں گے، انڈور ڈائننگ ریسٹورنٹ، جم، انڈور اسپورٹس کلب، سینما اور تھیٹر بھی بند رہیں گے،  ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی ہوگی، شادی ہالوں میں بوفے بند ہوگا جب کہ کھلے میدان میں شادی کی تقریبات میں تین سو افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی

محکمۂ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور گھر سے کام کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ شہریوں ککے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close