ملیر ایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اطلاعات ہیں کہ سندھ حکومت نے پی ایس 88 ملیر کے بیس سے زائد گوٹھوں کو بچانے کی خاطر ملیر ایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نئے ڈیزائن کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی

تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والے اس بڑے منصوبے میں سندھ حکومت کی جانب سے رد و بدل کیا گیا ہے، نئے روٹ کے مطابق اب قائد آباد پل کے بعد ایکسپریس وے کو موڑ دیا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹ کی تبدیلی سے لوگوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کا نقصان بہت کم ہوگا، نئے روٹ میں زیادہ تر زمینیں سرکار کی ملکیت ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے نئے روٹ میں جام کنڈا کے پاس واقع گلشن مریم متاثر ہوگا، نئے ڈیزائن کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی

ذرائع کے مطابق این ای ڈی اور نیسپاک ڈیزائن تبدیلی کی ٹیکنیکل رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کریں گے

واضح رہے کہ ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد دسمبر 2020ع میں بلاول بھٹو زرداری نے رکھا تھا. ملیر ایکسپریس وے 27 ارب روپے کی لاگت سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت  تین سال میں بنایا جانا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close