عذیر بلوچ کے اچانک مسلسل بری ہونے سے متعلق پراسیکیوٹر کا اہم انکشاف

نیوز ڈیسک

عذیر بلوچ کے اچانک ہی  مسلسل بری ہونے کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے دلائل میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہان اور پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں

عدالت نے آئندہ سماعت تک دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں پراپرٹی پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی

عذیر بلوچ کے مسلسل بری ہونے کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے دلائل میں اہم انکشاف کر دیا

پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عذیر بلوچ اور گینگ وار کی جانب سے گواہوں اور پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں

پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گزشتہ برس مقدمہ کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر شہاب حیدر کو گینگ وار نے قتل کر دیا۔ مقدمہ میں دیگر گواہان لیاری ٹاسک فورس کے افسران اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ عدالتی عملہ اور پراسکیوشن کو عذیر بلوچ اور لیاری گینگ وار سے جان کے خطرات لاحق ہیں۔ ملزمان کے خوف سے گواہان گواہی کے لیئے پیش نہیں ہو رہے

پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ استغاثہ کے گواہوں اور عدالتی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت مقدمہ میں شواہد پیش کرنے کی مہلت دے۔ کیس پراپرٹی سٹی کورٹ مال خانے میں جل گئی ہے یا کہیں اور ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا

وکیل سرکار نے مقدمہ میں کیس پراپرٹی پیش کرنے کی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک کیس پراپرٹی پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close