سندھ حکومت اب مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرے گی

نیوز ڈیسک

حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی محکمۂ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ بھی ارسال کر دیا ہے

محکمۂ اوقاف کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے اور تمام آئمہ مساجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے  اور اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمۂ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کر رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close