ٹرمپ کے مجسمے کو انٹونیو عجائب گھر سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک

امریکا کے ایک عجائب گھر میں رکھے سابق صدر ٹرمپ کے مجسمے کو  ہٹائے جانے کی دلچسپ وجہ سامنے آئی ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر سان اینٹونیو کے ایک عجائب گھر میں آنے والے سیاح ٹرمپ کے موم سے بنے مجسمے پر مکے مارتے اور اپنے غصے کا اظہار کرتے تھے جس پر انتظامیہ نے سابق صدر کے مجسمے کو ہٹا دیا ہے

سان اینڈونیو کے عجائب گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جو بعد میں کسی وقت دوبارہ نصب کردیا جائے گا اور عین ممکن ہے ایسا صدر جوبائیڈن کے مجسمے کے ساتھ لگا دیا جائے

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صرف امریکا میں ہی مقبولیت میں کمی نہیں آئی بلکہ دنیا بھر میں سابق صدر کی شہرت کو ٹھیس پہنچی ہے، گزشتہ برس اکتوبر 2020ع میں برلن کے مادام تساؤ میوزیم سے بھی امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا تھا

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی الیکشن میں شکست تسلیم نہ کرنے اور اپنے ووٹرز کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لیے اکسانے پر کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ان کے اکاؤنٹس بند کردیئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close