کراچی ڈولپمینٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے سندھ حکومت کے سامنے گڈاپ میں ہزاروں ایکڑ زمین کا دینے کا مطالبہ رکھا ہے
سنگت میگ کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی ڈولپمینٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے ایک سمری وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے لیے بھیج بھی دی ہے
سمری میں سندھ حکومت سے گڈاپ میں کے ڈی اے اسکیم 47 کے لیے 60 ہزار ایکڑ زمین دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
نوٹیفیکیشن پلان برائے کے ڈی اے اسکیم 47 کا مجوزہ نقشہ بھی سنگت میگ نے حاصل کر لیا ہے
نقشے کے مطابق کے ڈی اے نے سندھ حکومت سے اپنی نئی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ضلع ملیر کے جن دیہوں میں 60 ہزار ایکڑ زمین مانگی ہے، ان میں دیہہ شاہی چھب، دیہہ ﷲ پھہائی، دیہہ مانڈڑو، دیہہ مہیو، دیہہ لوہارکو لنگھ، اور دیہہ مٹھاں شامل ہیں
اس طرح ملیر کی قیمتی زمینیں مال غنیمت سمجھ کر ہتھیانے کا سلسلہ مزید تیزی پکڑتا جا رہا ہے. ملیر کے علاقے گڈاپ میں ایک طرف غیر قانونی طور پر بحریہ ٹاؤن کا عفریت کھڑا کر دیا گیا تو اب دوسری جانب کے ڈی اے کا بھوکا مگر مچھ بھی چھوڑ دیا گیا ہے. اس طرح صدیوں سے گڈاپ میں آباد مقامی لوگوں کا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا ہے.